لاہور (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے انتہائی خوشی کی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے 4MB ڈی ایس ایل والے تمام صارفین کے کنکشن بغیر اضافی چارجز کے 8MB پر اپ گریڈ کردئیے ہیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر کئے جانے والے اعلان کے مطابق 4MB ڈی ایس کنکشن کے حامل تمام صارفین جن کی فون لائنیں اپ گریڈ سپورٹ کرتی ہیں، کے کنکشنز 8MB پر اپ گریڈ کردئیے گئے ہیں، یہ تمام صارفین 31 جنوی 2015ءتک بغیر کسی اضافی چارج کے اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد 1 فروری 2015ءسے 30 جون 2015ءتک چارجز 2500 روپے ماہانہ ہوں گے اور 1 جولائی 2015ءکے بعد سے انہیں 8MB کنکشن کیلئے 2999 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔ جو صارفین اضافی رقم ادا نہ کرنا چاہیں وہ ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے کنشکن کو واپس 4MB پر ڈاﺅن گریڈ کرواسکیں گے۔ اس حوالے سے چند صارفین نے اس بات کی شکایت بھی کی ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اختیار کیا جانے والا طریقہ درست نہیں اور ان کا پیکج تبدیل کرنے سے قبل ضروری ہے کہ صارف سے اجازت لی جائے۔

Post a Comment

 
آل گائیڈ © 2013. All Rights Reserved. Shared by WpCoderX
Top