لندن(نیوز ڈیسک) جدید تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ اپنی کمر کے گرد جمع شدہ اضافی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو سالمن مچھلی اور اخروٹ کھائیے۔ اس سلسلے میں ایک تحقیق کا انعقاد کیا گیا اور اپسالا یونیورسٹی کے محقیقین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ پولی سیچوریٹڈ فیٹ بے تحاشا استعمال کرتے ہیں ان کے پٹھے محض سیچوریٹڈ فیٹ کھانے والوں کی نسبت زیادہ بنتے ہیں۔ سائنسدانوں کا یقین ہے کہ پولی سیچوریٹڈ فیٹ استعمال کرنے والوں میں دل کے عارضے اور ٹائپ ٹو زیابیطس کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ سیچوریٹڈ فیٹس مکھن، کیک، بسکٹ ، گوشت اور پنیروغیرہ میں بکثرت پائی جاتی ہیں جبکہ پولی سیچوریٹڈ فیٹس صرف مچھلی، زیتون کا تیل، اخروٹ میں ہوتی ہے۔

Post a Comment

 
آل گائیڈ © 2013. All Rights Reserved. Shared by WpCoderX
Top