قائداعظم سے ایک دفعہ ایک ہندو لڑکے نے پوچھا کہ "آپ علیحدہ وطن کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟ آخر ہم ہندوؤں اور مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟"
قائداعظم کچھ دیر بعد سوچنے کیلئے ٹھہرے تو ہندو بچے سمجھے کہ قائداعظم لاجواب ہوگئے ہیں اور تالیاں بجانے لگے. کچھ دیر سوچنے کے بعد قائداعظم نے ایک پانی کا گلاس منگوایا ، دو تین گھونٹ پی کر آپ نے ہندو بچے کو پانی کا گلاس پیش کیا ، اس نے پانی پینے سے انکار کردیا. قائداعظم نے وہ پانی ایک مسلمان بچے کو پیش کیا تو اس نے خوشی خوشی پی لیا. آپ نے فرمایا "ہم مسلمانوں اور ہندووں میں یہی فرق ہے" یہ سن کر تمام ہندو لڑکے بہت شرمندہ ہوئے.

Post a Comment

 
آل گائیڈ © 2013. All Rights Reserved. Shared by WpCoderX
Top